12 نومبر 2012 - 20:30

کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ روز فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں شھید ہونے والے باپ اور دو بیٹوں اورنوحہ خوان کے بھائی مختار حسین کو وادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار قاتلوں نے کل ایک دکان پر فائرنگ کرکے ساٹھ سالہ جرار حسین ، جواں سال بھائیوں سجاد حسین اورامداد حسین کو شہید کردیا جن کی لاشیں رضویہ سوسائٹی پہنچیں تو علاقے میں اشتعال پھیل گیا ۔ جبکہ کل پیر کے روز بھی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رہا اور آخری اطلاعات آنے تک 8افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔کراچی میں شعیہ مسلمانوں کی جاری ٹارگٹ کلنگ پر سخت ردعمل دکھاتےہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں حکومتی ایجنسیاں ملوث ہیں، جسکا مقصد ایام عزاء سے قبل خوف و ہراس پھیلانا ہے، لیکن پاکستان کے باشعور سنی شیعہ مسلمان اتحاد و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کی راہ میں آنے والی ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عزاداری کے خلاف اٹھنے والی ہر انگلی کو کاٹ دیا جائے گا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے  اسکاﺅٹس سے اپیل کی کہ وہ پولیس و رینجرز پر بھروسہ کرنے کے بجائے مجلس و جلوس کی سکیورٹی کے انتظامات خود کری۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110